منی لانڈرنگ کیس،مونس الہیٰ کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Mar 18, 2024 | 11:43:AM
  منی لانڈرنگ کیس،مونس الہیٰ کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلا ت کے مطابق  منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی ۔

لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں  پیش نہ ہونے پر تحریم الہیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور کیس کی مزید سماعت عیدالفطر کے بعد تک ملتوی کردی۔
عامر سعید راں ایڈوکیٹ راسخ الٰہی اور زہرہ الٰہی کے ساتھ  عدالت میں پیش ہوئے، عامر سعید راں ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ ان کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن تحریم الٰہی کی نہیں، جن کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

 وکیل وفاق و ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ  تحریم الٰہی متعدد نوٹسز کے باوجود تعاون نہیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے سے روک دیا گیا

خیال رہے کہ  ایف آئی اے نے وفاقی حکومت کی وساطت سے راسخ الہیٰ ، زہرہ الہیٰ سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی۔