لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے سے روک دیا گیا

Mar 18, 2024 | 10:58:AM
لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے سے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ سمیت دیگر فریقین کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے ایلیٹ مارکی کی آئینی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے: روپے کی قدر بحال، ڈالر مزید سستا ہو گیا

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے درخواستگزار کو 39 لاکھ پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس دیا ہے جبکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد بورڈ کو پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے کا اختیار ہی نہیں رہا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ بھی کنٹونمنٹ بورڈ کا پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرنے کا اختیار کالعدم کرچکی ہے جبکہ آئینی پابندی اور عدالتی فیصلوں کے باوجود لاہور کنٹونمنٹ پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز جاری کر رہا ہے، عدالت لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کا پراپرٹی ٹیکس طلبی کا نوٹس اور اختیار کالعدم قرار دے۔