وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے 

Mar 18, 2021 | 20:07:PM
وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن منیر احمد کو گریڈ 21 میں ترقی دیکر سینئر جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں افسروں کے تقرر و تبادلے کردیئے۔ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور خالد جاوید ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ ڈویژن تعینات،ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ ڈویژن نعیم اقبال ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم دفتر تعینات،احمد جان کی گریڈ 20 میں ترقی، جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات۔
جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن منظور احمد کی خدمات آیڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کردی گئیں۔ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اقبال آصف کی گریڈ 20 میں ترقی،اقبال آصف جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن تعینات۔سیکشن افسر کابینہ ڈویژن فضیلت نعیم کا پاکستان ایگریکلچر سٹوریج کارپوریشن تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔
گریڈ 18 کے محمد نعیم سلیم سیکشن افسر داخلہ ڈویژن تعینات،گریڈ 18 کے نجیب اللہ سیکشن افسر پارلیمانی امور ڈویژن تعینات،سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن طیبہ سحر کا وفاقی محتسب سیکریٹریٹ لاہور تبادلہ کردیا گیا ہے۔
ایوان صدر میں تعینات حسیب شہباز کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور تعینات،سیکشن افسر دفاع ڈویژن عثمان انور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک تعینات،سندھ حکومت میں تعینات زہرہ دستگیر کی گریڈ 18 میں ترقی ،زہرہ دستگیر کو سندھ حکومت میں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت۔
سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 18 کے محمد افضل کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس ،سیکشن افسر کمیونی کیشن ڈویژن وقار مقصود کی خدمات ایف اے ٹی ایف نیشنل سیکریٹیریٹ کے سپرد،سیکشن افسر بین الصوبائی رابطہ ڈویژن عطرت زاہرہ کی خدمات اسٹیبلشمبٹ ڈویژن کو واپس کردی گئیں۔
گریڈ 18 کی سحرش خان سیکشن افسر کابینہ ڈویژن تعینات،گریڈ 17 کی زینب احمد چیمہ نے نام تبدیل کرکے زینب جہانداد رکھ لیا۔گلگت بلتستان میں تعینات ایس پی شاکر احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردی گئیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔