کراچی میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوا، 30 ممبران غائب کئے گئے،سراج الحق

Jun 18, 2023 | 18:15:PM
کراچی میں الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوا، 30 ممبران غائب کئے گئے،سراج الحق
کیپشن: سراج الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوا،پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے جیتا گیا، 15جون کو تیس ممبران غائب کئے گئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی جتنے وعدے تھے پورے نہیں ہوئے، اس وقت ملک میں بدامنی اور بے یقینی صورتحال کی وجہ معیشت تباہ ہورہی ہے،تمام ادارے دست و گریبان ہیں۔ان کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ میں جھگڑے فساد گالی گلوچ پر ہے،اس وقت پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام لاوارث ہے،بجٹ میں بھی غریب کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے،مثالی بجٹ میں مثالی غلامی ہے آئی ایم ایف کی ،غریب کا گلہ دبا کر ٹیکس اکٹھاکیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی آمنے سامنے، فیصل کریم کنڈی نے اہم بیان داغ دیا
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہمارے بعد بھی آزادی حاصل کرے والے ملک آج ترقی کی راہ پر گامزن ہیں،ہم آج بھی وہی کھڑے ہیں،کراچی کے شہریوں نے جماعت اسلامی پر اعتبار کیا۔ان کاکہناتھا کہ الیکشن کے نام پر سلیکشن ہوا،پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے جیتا گیا، 15جون کو تیس ممبران غائب کئے گئے،سراج الحق کاکہناتھا کہ ہم نے الیکشن سے قبل الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا،ہمیں افسوس ہے کہ الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی درخواست پر عمل نہ کرسکی۔
ان کاکہناتھا کہ آج کراچی کی عوام رو رہی اوراپنا حق مانگ رہی ہے،انہوں نے سوا تین کروڑ کی آزادی پر ڈالا ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سستے تیل کی خریداری، روسی وزیرتوانائی نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دیدیا