نوازشریف کی صحت سےمتعلق سپیشل میڈیکل بورڈ  نے رپورٹ جمع کرادی

Jan 18, 2022 | 16:05:PM
سپیشل میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت بارے رپورٹ جمع کروا دی
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے حوالے سے  پروفیسر عارف ندیم کی سربراہی میں 9 رکنی بورڈ کی رپورٹ حکومت کو موصول ہوگئی ۔

سپیشل میڈیکل بورڈ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ادھوری  اور پرانی میڈیکل رپورٹس فراہم کی گئی  اس لئے ان پر کوئی ایڈوائس نہیں دے سکتے۔رپورٹ کے مطابق سپیشل میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو جواب جمع کرادیا ہے۔ ۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

 بورڈ کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اورمکمل رپورٹس کے بغیر کسی قسم کی رائے نہیں دے سکتے ۔ ہمیں میڈیکل رپورٹس کے بجائے ایک ڈاکٹر کی تحریر بھیجی گئی، بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹس نہیں دی گئیں۔

میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ جو رپورٹس ہمیں فراہم کی گئیں  ان میں کارڈیک، تھرمبوسائٹوپینیا ودیگر امراض کی رپورٹس نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا عمرہ زائرین کیلئے نیا سرکلر جاری