روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی

Feb 18, 2021 | 18:19:PM
 روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی مقابلوں میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کوبہتر کوچنگ اور سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔ قوم کو کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے۔کبڈی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے کیلئے جدید ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔
 صدر مملکت نے کہا کہ ملک کا مثبت تاثر اجاگر کرنے پر قومی کبڈی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، قومی کبڈی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کوصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔