پنجاب یونیورسٹی  کا130 واں کانووکیشن۔۔  طلبہ میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم

Dec 18, 2021 | 16:19:PM
پنجاب یونیورسٹی کا 130 واں کانووکیشن
کیپشن: پنجاب یونیورسٹی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب یونیورسٹی کا 130 واں کانووکیشن۔42 بھائیوں اور میاں بیوی سمیت  1200 سے زائد  طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں وصول کیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں130 ویں کانووکیشن کی تقریب ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں بڑی تبدیلی۔۔ چودھری شجاعت کا نوازشریف سے رابطہ

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے بتایا کہ پنجاب یونیوسٹی ایشیا کی ان 22 فیصد جامعات میں شامل ہے جو تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

کانووکیشن میں دو بھائیوں اکرم سومرو،اکمل سومرو اور میاں بیوی نے بھی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں وصول کیں۔ کامیاب طلبہ نے آج کے دن کو زندگی کا یادگار دن قرار دیا۔ایم ایس/ایم فل کے 123،ماسٹرز کے 67 پاور بی ایس کے 75 پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا نکاح ناموں اور حق مہر سے متعلق بڑا حکم