موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Dec 18, 2021 | 11:29:AM
ملک بھر میں موسم سرد و خشک رہیگا
کیپشن: موسم کیسا رہیگا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں موسم خشک اور سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند ہو گی۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ رات کے اوقات میں پشاور،مردان،چارسدہ،صوابی اورنوشہرہ میں دھند اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا، رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑواور گردونواح میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھند کا راج۔۔ موٹروے بند کردی گئی؟

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد  جبکہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب ترجمان موٹروے ملتان کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 5 ٹریفک کے لئے مکمل طور پر کھلی ہے۔ ایم 5 پر صبح جلالپور پیروالہ تک ہلکی دھند تھی۔دھند ختم ہونے کے باعث تمام سیکشنز ٹریفک کے لئے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کیلئے بڑی مشکل۔۔پی ٹی آئی کے دو بڑے کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے

موٹروے ایم فور خانیوال سے پنڈی بھٹیاں ٹریفک کے لئے مکمل طور کھلی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری دوران سفر رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ہائی ویز پر سفر کرنے والے مسافر بھی مکمل احتیاط کریں۔