لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

Dec 18, 2020 | 19:35:PM
 لاہور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کا پالیسنگ آف پولیس کےلئے بڑا اقدام عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات افسران و اہلکاروں کو تبدیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ نےپولیس اہلکاروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے، اہلکاروں کے تبادلے مختلف مراحل میں کئے جا رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 431 اہلکاروں کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے، تبدیل ہونے والوں میں سی سی پی او آفس، آپریشنز ونگ، انوسٹی گیشن ونگ اور سیکیورٹی ڈویژن کے افسر و اہلکار شامل، 5 انسپکٹرز، 23 سب انسپکٹرز، 55 اے ایس آئی، 115 ہیڈ کانسٹیبلز، 390 کانسٹیبلز شامل ہیں۔دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 600 سے زائد اہلکاروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔
 ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کے مطابق دفاتر میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکار مافیا کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔نئے افسران و اہلکاروں کی تعیناتی سے محکمانہ امور میں نکھار آئے گا۔ لاہور پولیس کے تمام ونگز سے مافیا کا خاتمہ کرنا ہی عمر شیخ فارمولا ہے۔
ایس ایس پی ایڈمن نے مزیدکہا کہ پڑھے لکھے، محنتی، اچھے ریکارڈ کے حامل افسران و اہلکاروں کی دفاتر میں تعیناتی کا موقعہ دیا جارہا ہے، اہلکاروں کو برابر کا موقعہ ملنے سے بہترین نتائج حاصل ہونگے۔