وزیراعظم سے  ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان وفد کی ملاقات،خطے میں امن پر بات چیت

Dec 18, 2020 | 17:11:PM
وزیراعظم سے  ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان وفد کی ملاقات،خطے میں امن پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان امن عمل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، وزیر اعظم نے افغانستان میں سیز فائر اور تشدد کے خاتمہ پر زور دیا اورامن افغانستان اور سیاسی حل کے لئے حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
 تفصیلات کے مطابقوزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی حمایت کرتاہے،پاکستان کاشروع سے موقف ہے افغان تنازعہ کا فوجی کوئی فوجی حل ممکن نہیں سیاسی بات چیت ہی واحد حل ہے ،اس حوالے سے پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا،انہوں نے کہاپاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا،عمران حان نے کہاانٹرا افغان مزاکرات نے افغان قیادت کو امن اور استحکام کا موقع فراہم کیا، امید ہے افغان جماعتیں انٹرا افغان مزاکرات کا فاعدہ اٹھائیں گی ،اس موقع پر افغان وفد نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔