نئی دہلی‘ مسلمان خاتون پرتھانے میں وحشیانہ تشدد

Sep 17, 2021 | 22:45:PM
نئی دہلی‘ مسلمان خاتون پرتھانے میں وحشیانہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے علاقے دیال پور کی رہائشی 37 سالہ حمیدہ نے کہا ہے کہ اسے دیال پور تھانے کے ایس ایچ او گریش جین نے دوران حراست بے رحمی سے تشددکا نشانہ بنایا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حمیدہ اور اس کے شوہر ممتاز جو معذور ہیں شمال مشرقی دہلی کے نہرو وہار کاروال نگر میں ایک گھر کے مالک ہیں۔حمیدہ کو 30 اگست کو اپنے پڑوسی اور کرایہ دار کے ساتھ معمولی جھگڑے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ تھانے میں ایک کانسٹیبل نے مجھے ایک چھوٹے سے تاریک کمرے میں بند کردیا ، میرے ہاتھ باندھے اور بعد ازاں ایس ایچ او نے مجھے وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا اور گالیاں دیں ۔ حمیدہ نے کہا کہ ایس ایچ او اسے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ وحشیانہ سلوک کے بارے میں خاموش رہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش کیساتھ کیا کیا؟؟؟جان کر روح کانپ اٹھے گی