سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 19 جون سے ہوگا 

Jun 17, 2023 | 23:48:PM
سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 19 جون سے ہوگا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 19 جون سے ہوگا، مہم کے دوران 18 لاکھ کم عمر بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سندھ  میں مہم  19جون کو شروع کی جائے گی، جس میں خطے کے 9 خطرے والے اضلاع کی یوسیز  کو ہدف بنایا جائے گا۔

انسداد پولیو مہم حیدرآباد ، جامشورو ، کراچی وسطی، شرقی ، کیماڑی ، کورنگی ، ملیر ، کراچی جنوبی اور غربی میں ہوگی،جبکہ 10 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گےجبکہ  پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 2200 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے،سات روزہ مہم 25 جون تک جاری رہے گی۔