پی پی 217 ؛ پی ٹی آئی کے زین قریشی آگے، ن لیگ کے سلمان نعیم پیچھے

Jul 17, 2022 | 18:34:PM
پنجاب, 20حلقوں, ضمنی انتخابات, نتائج موصول ہونا شروع,
کیپشن: ن لیگ اور پی ٹی آئی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
ملتان کے حلقے پی پی 217 کے 11 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے زین قریشی 3 ہزار57 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم 2 ہزار101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،تحریک لبیک کے زاہد حمید گجر 119 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔
لاہور کے حلقے پی پی 167 کے 13 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر گجر 3057 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے نذیر چوہان کے 1518 ووٹ ہیں۔
لاہور کے حلقے پی پی 168 کے 11 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک اسد2009 ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کے نواز اعوان 1146 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں 
لاہور کے حلقے پی پی 158 کے 24 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے میاںاکرم عثمان 4714 ووٹ لے کر آگے، ن لیگ کے رانا احسن 3631 ووٹ کیساتھ 
لاہور کے حلقے پی پی 170 کے 14 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک ظہیر 7039 ووٹ لے کر آگے، ن لیگ کے امین ذوالقرنین کے 1266 ووٹ۔

خوشاب کے حلقے پی پی 83 کے 9 پولنگ سٹیشنزکے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں ،جہاں آزادامیدوار آصف بھا1341 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حسن اسلم 1070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ،لیگی امیدوار امیر حیدر سنگھا کے 611 ووٹ ہیں۔
فیصل آباد کے حلقے پی پی 97 کے 6 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 2188 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے اجمل چیمہ 1535 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔

منچن آباد کے حلقے پی پی 237 کے 17 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے میاں فدا حسین وٹو5907 ووٹ لے کر آگے،تحریک انصاف کے سید آفتاب رضا کے 2800 ووٹ ہیں 

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان بھی بول پڑے، اہم بیان جاری کر دیا