چینی کی مٹھاس کم ،قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

Aug 17, 2023 | 11:26:AM
حیدرآباد میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں فی کلو چینی کی قیمت میں اچانک 20 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 140 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حمزہ ) میٹھی چینی کی مٹھاس کم ،حیدرآباد میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، فی کلو چینی کی قیمت میں اچانک 20 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد قیمت 140 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حیدرآباد میں چینی کی قیمت 140 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی جو کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 125 سے 140 روپے فی کلو تھی جبکہ رواں برس جنوری کے پہلے ہفتے میں چینی 87 سے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔

 چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے جبکہ شوگر ملز اور مارکیٹ فورسز کی جانب سے بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جو اپنی مرضی کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:110 سالہ بابے کی 55 سالہ خاتون سے چوتھی شادی،ویڈیو وائرل

 مہنگائی کے تناسب میں کمی نہ آنے کی صورت میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔