گورنر پنجاب کی پرویز الٰہی سے ملاقات۔حمزہ شہبازسےحلف کس نےلیناہے؟ اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چودھری پرویز الہی سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی،ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی کی سخت مذمت کرتے ہیں، انہوں نے چودھری پرویز الہٰی پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایوان کا تقدس پامال کرنا قابل مذمت ہے، پارلیمان کا تقدس اور آئین کا تحفظ اسمبلی ممبران کی ذمہ داری ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران چودھری پرویز الٰہی زخمی ہوگئے تھے، چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری طبیعت بہت خراب ہے، مجھے مارنے کی کوشش کی گئی، یہ مجھے اپنی طرف سے ختم کرکے گئے ، شہباز شریف کے فون پر یہ کارروائی ہوئی، میں ابھی بھی سپیکر ہوں، یہ سپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے، میرا بازو توڑ دیا ہے، یہ شریفوں کی جمہوریت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی پاکستانی حکومت۔آئی ایم ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے،سیکرٹری پنجاب اسمبلی نےرپورٹ میرے آفس میں جمع کرادی ہے۔ان کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔حمزہ شہبازسے حلف لینے کا حلف لینے کا فیصلہ آئینی ماہرین کی مشاورت سے کیا جائے گا، رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہوگا حلف کس نے لینا ہے،
پرویزالہٰی نےوضع داری کےساتھ ایوان چلایا،پرویزالہٰی کیساتھ جوسلوک ہوااس پرافسوس ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نےخودعدلیہ کی آزادی کیلئےڈنڈےکھائےہیں، سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی واقعہ۔گورنر کا بڑا ایکشن