انتخابات جیتنے کیلئےمودی سرکار کے مضحکہ خیز ڈرامے کا ڈراپ سین

Sep 16, 2023 | 23:13:PM
انتخابات جیتنے کیلئےمودی سرکار کے مضحکہ خیز ڈرامے کا ڈراپ سین
کیپشن: مودی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)2024 میں منعقد ہونے والے انتخابات جیتنے کی ہوس میں مودی سرکار اندھی ہو گئی،پہلے پلوامہ اور فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکار نے نیا ڈرامہ رچا لیا۔

مودی سرکار نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر انتخابات پر اثر انداز ہونے کی ایک اور کوشش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے پاکستان پر الزام لگا کر بھارتی انتہاپسندوں کی حمایت حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈراما ہے جس کا مقصد ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا ہے۔

 12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تھی، مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو منقطع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈراما دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت پاکستان پر الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت نریندر مودی سرکار کی سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش تھی، بھارت نے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں تا کہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے۔

بھارت نے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے، تصاویر اور وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال نارمل ہےرپورٹ کے مطابق سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو ختم کرنے کا جواز پیدا کرنا ہے، ڈرامے کا مقصد پاکستان کے خلاف گھٹیا مہم جوئی کےلیے راہ ہموار کرنا ہے۔

زی نیوز نے مودی کی پاکستان کو دھمکانے والی  2019 میں کی جانے والی تقریر کو  آج لائیو ظاہر کرتے ہوئے نشر کر کے بھارتی عوام کو  چونا لگا دیا زی نیوز کا یہ مضحکہ خیز عمل مودی سرکار کی جگ ہنسائی کا سبب بنا۔ مودی سرکار کی جھوٹی خوشامد کیلئے صحافت کے تمام تقاضوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔زی نیوز کی نشر کردہ پرانی تقریر میں مودی پاکستان کو واضح طور پر دھمکاتا نظر آرہا ہے۔ پرانی تقریر نشر کرنا مودی سرکار کی عوام پر اپنی جھوٹی دھاک بٹھانا اور آنے والے انتخابات میں کامیابی کی حاصل کرنے کے لیے ڈرامہ ہے۔