ابھی ہم تیار نہیں۔۔حکومت نے ڈسکہ الیکشن کے التوا کیلئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ خط لکھ دیا

Mar 16, 2021 | 17:53:PM
ابھی ہم تیار نہیں۔۔حکومت نے ڈسکہ الیکشن کے التوا کیلئے الیکشن کمیشن کو دوبارہ خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب حکومت نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں کشیدہ حالات کے باعث رمضان کے بعد دوبارہ انتخابات کی درخواست کردی۔
 24 نیوز نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی کاپی حاصل کرلی۔خط کے متن کے مطابق حکومت پنجاب کا موقف ہے کہ ڈسکہ این اے 75 میں تاحال کشیدگی برقرار ہے، عوام میں پایا جانے والا خوف دوبارہ انتخابات کا ٹرن آﺅٹ متاثر کر سکتا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کے باہر سے لائے گئے مسلح افراد دوبارہ پولنگ میں متحرک ہوسکتے ہیں ۔
خط میں کہا گیا کہ ڈسکہ میں نئی انتظامیہ کو پر امن انتخابات کرانے کیلئے وقت درکار ہے، حالات معمول پر لانے میں وقت لگے گا ۔
واضح رہے کہ پولنگ کے دوران پر تشدد واقعات میں 2 افراد جاں حق جبکہ آٹھ زخمی ہوئے تھے۔جس پر ریٹرننگ افسر نے پولنگ کے عمل کو مشکوک قرار دیتے ہوئے دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔جس کے بعد الیکشن کمیشن نے 18مارچ کو پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں پنجاب حکومت کی درخواست پر شیڈول تبدیل کرتے ہوئے10اپریل کو پولنگ کرانے کااعلان کیا گیا تھا لیکن اب ایک مرتبہ بھر حکومت نے التوا کی درخواست کر دی۔