کوئٹہ: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں ایک گھر سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق نیوسریاب کی حدود میں غلام رسول پھاٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے جونیئر کلرک عطاء اللہ کے گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کے وار کرکے تین کمسن بچوں حسنین، زین اور اقصیٰ کو قتل کردیا جب کہ کشمالہ نامی بچی کو شدید زخمی کردیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت عطاء اللہ اور ا س کی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ بھی موقع پر موجود نہیں تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی ہونے والی بچی کشمالہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولین اور زخمی کی عمریں 6 سے 12سال کے درمیان ہیں ، پولیس نے تفتیش کے لئے گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا ۔