بجلی ،پانی ،پیٹرول کے بعد گیس کا بھی بحران ، عوام بلبلا اٹھے

Jun 16, 2022 | 12:28:PM
File Photo
کیپشن: بجلی ،پانی ،پیٹرول کے بعد گیس کا بھی بحران ، عوام بلبلا اٹھے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قدرتی گیس کا بحران پھر سنگین صورتحال اختیار کر گیا جس جے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس   کے مطابق  کراچی میں گمبٹ گیس فیلڈ اگلے 15 روز کے لئے سالانہ ٹرن اراونڈ پر چلی گئی ہے،ایس ایس جی سی کو گیس کی سپلائی تقریباً 40 سے 45 ایم ایم سی ایف ڈی تک کم ہو جائے گی۔  گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت بجلی اور کھاد کے شعبے میں گھریلو صارفین سر فہرست ہیں ،بجلی اور کھاد سیکٹر کو گیس کی سپلائی میں کمی کرکے سپلائی کو کنٹرول کیا جائے گا ۔
ترجمان ایس ایس جی سی کا  مزید کہنا ہے کہ گھریلو شعبے کو سرفہرست سہولت دی جائے گی ،سپلائی میں کمی کے نتیجے میں کچھ علاقوں کو کم پریشر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
سوئی سدرن گیس نے گیس کی شکایت کے لئے صارفین 1199 کال سینٹر اور سوشل میڈیا پر اپنی شکایات درج کراسکتےہیں ۔

گیس کے اس بحران کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئی ۔