پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے حکومتی مذاکرات، بری خبر آگئی

Jul 16, 2022 | 21:44:PM
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ،حکومتی مذاکرات، بری خبر ،تحفظات، بحران، خدشہ،24نیوز
کیپشن: پیٹرولیم ایسوسی ایشن سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے ارکان وفاقی وزیر پیٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  پر مشتمل تھی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا لیکن حکومتی کمیٹی نے فوری جواب دینے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب ایسوسی ایشن چیئرمین عبدالسمیع خان نے ایک بیان میں ڈیڈ لاک برقرار ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن اس کےساتھ ہی انہوں نے حکومتی کمیٹی میں اہم وزرا کے شامل ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پی ٹی آئی پر سنگین الزام

انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے اخراجات کے حوالے سے تحفظات رکھے ہیں۔ جس کے حوالے سے حکومت بھی باخبر ہے۔ وہ پرامید ہیں کہ جلد مطالبات منوا لیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا تب تک 18 جولائی کی ہڑتال برقرار رہے گی۔