پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں،الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے: ڈی جی آئی ایس آئی

Jul 16, 2021 | 19:03:PM
پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں،الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے: ڈی جی آئی ایس آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے، حقیقت میں افغانستان کی جانب سے دراندازی ہو رہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے تمام مراکز افغانستان میں ہیں، پاکستان خطے میں بڑے مقصد کیلئے کام کر رہا ہے، پر امن افغانستان ہی پاکستان و دیگر ممالک کے مفاد میں ہے، ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایسے الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان پر لگائے گئے الزامات مسترد۔۔ عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو آئینہ دکھا دیا