وفاقی حکومت کا ہر وعدہ جھوٹانکلا،   پاکستانی عوام کو تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے،بلاول بھٹو

Jan 16, 2021 | 19:02:PM
وفاقی حکومت کا ہر وعدہ جھوٹانکلا،   پاکستانی عوام کو تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے،بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کا ہروعدہ جھوٹا نکلا،  پاکستانی عوام کو تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اس حکومت کی ناکامی بھگت رہی ہے۔عوام اس وقت تاریخی مہنگائی کا سامنا کر رہے ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا جا رہا ہے ۔پاکستان کا گروتھ افغانستان اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہو یہ افسوسناک بات ہے۔جزائرکامعاملہ حکومت کوفی الفورواپس لیناچاہیے۔ اسلام آباد سے جزائرکونہیں چلانے دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو معلوم ہی نہیں کہہ عوام کن حالات میں زندگی گزارنے پہ مجبور ہیں۔ یہ حکومت سندھ کے ہسپتالوں کو ایک آرڈیننس کے ذریعے زبردستی لینے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ قانون کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں یہ ظلم اب برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔پاکستان کی عوام انکی نااہلی کو کیوں بھگتیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ویکسین کے لئے اپنی امپورٹ کا منصوبہ کیا ہی نہیں، اس پورے ریجن میں پاکستان باقی چیزوں میں بھی انکی نااہلی کی وجہ سے پیچھے تھے اب ویکسین کے معاملے پر بھی پیچھے رہ گئے ۔یہ حکومت پرائیویٹ سیکٹرز کو ترجیح دے رہی، جس کے پاس پیسہ ہوگا وہ ویکسین لگا سکے گا ۔ انکی نااہلی کی وجہ سے عوام نقصان اٹھا رہی ہے۔ دنیا کی کرپٹ ترین حکومت تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پہ مستعفی ہوں ۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بتایا جائے کہ کونسے ممالک تھے یا شہری تھے جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو فنڈ دیا، فارن فنڈنگ کیس کے حقائق عوام کے سامنے آنا چاہئے۔حکومت کی پوری پالیسی ناکام ہوچکی ہے،مہنگائی کے طوفان کے باوجوداسٹیل ملازمین کوبرطرف کردیاگیاہے۔ بھٹو وفاق نے سندھ کے ہسپتالوں کوزبردستی ضبط کرناشروع کردیاہے۔ سندھ حکومت پاکستان کے عوام کومفت علاج کرارہی تھی،چیئرمین پیپلزپارٹی حکومتی غلط پالیسیوں کامریضوں کیساتھ ڈاکٹرزکوبھی سامناکرناپڑےگا، صوبہ سندھ کواپنے حق سے محروم رکھاجارہاہے، صوبہ سندھ میں گیس کی بندش سے عوام پریشان ہیں۔ وزیراعظم کواب مستعفی ہوجاناچاہیے۔
 ناجائز حکومت کی وجہ سے پورے پاکستان کابلیک آئوٹ ہوجاتاہے،چیئرمین پیپلزپارٹی موجودہ حکومت ہرسیکٹرکوتباہ کررہی ہے، پی آئی اے آپ کے سامنے ہے۔ حکومت کروناکامقابلہ کرنے کیلئے تیارنہیں، حکومت نے امپورٹ کاکوئی بندوبست نہیں کیا، جنوری تک اپنی تیاری مکمل کرنےکاکہاگیا۔ صوبہ سندھ کوابھی تک کرونا ویکسین موصول نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعظم کواب مستعفی ہوجاناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ فارن فنڈنگ میں سب زیادہ کرپشن کی گئی۔فارن فنڈنگ کے حقائق آج تک عوام تک نہیں پہنچے 19جنوری کوالیکشن کمیشن کے سامنے اپنے مطالبات سامنے رکھیں گے۔پیپلزپارٹی 19جنوری کوالیکشن کمیشن سامنے احتجاج میں شرکت کریگی۔
پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کرےگی۔ ابھی ہمیں کروناویکسی نیشن کیلئے مزیدانتظارکرناپڑےگا۔ وزیراعلیٰ سندھ کوبہت مشکل صورتحال کاسامناہے۔ ہمارے جزائرسے لےکرہسپتال تک ہم سے چھینے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف بات کرناجانتی ہے کام کرنانہیں، ورلڈ بینک کہہ رہاہے کہ کراچی کو10ملین ڈالرزکی ضروری ہے۔ پیپلزپارٹی نے پورے صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔ پیپلزپارٹی کوئی غیرآئینی قدم نہیں اٹھائے گی۔ قانون کے تحت وزیراعظم کوعہدے سے ہٹائیں گے۔ وزیراعظم نے جن جن کواین آراودیا ان سے اس کے بار ے میں پوچھیں، آج تک چینی ،آٹاچوروں کاپتہ نہیں چل سکا،بلاول بھٹو احتساب کانظام سب کیلئے ایک ہوناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی اچھا رزلٹ دےگی۔ کراچی سمیت صوبے بھرکے مسائل حل کریں گے۔ہسپتالوں کے معاملے پرعدالت سے انصاف کی امید ہے۔ ہم ویکسین کیلئے خطے میں پیچھے ہیں۔ جمہوریت کیلئے سب سے ملنے کوتیارہیں۔ کراچی میں پی ایس پی اورجماعت اسلامی دکھائی نہیں دے رہی۔ فاٹا سے لیکرکراچی ناانصافی ہوئی ہے۔ بجلی بلیک آئوٹ کیوں ہوا؟حکومت اب تک جواب نہیں دے سکی،فارن فنڈنگ کیس میں آج تک کوئی جواب نہیں دیاگیا، حکومت نے ملک میں بحرانوں کاسلسلہ پیداکردیاہے۔ حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ پاکستان مہنگائی میں سب سے آگے ہے۔ پاکستانیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ سفیدپوش طبقے کاخیال رکھتے توآج یہ حالات نہ ہوتے۔ پورے پاکستان کووزیراعظم کی ناتجربہ کاری کاخمیازہ بھگتناپڑےگا۔