ٹوئٹر کے مالک نے اربوں ڈالر کے شیئرز بیچ ڈالے

Dec 16, 2022 | 10:32:AM
ٹوئٹر , ایلون مسک , ٹیسلا ,جدید ترین گاڑیاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹوئٹر کے مالک غریب ہوگئے یا کوئی اور وجہ ؟ ایلون مسک نے اپنی جدید ترین گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالرکے حصص فروخت کر دیے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک ایلون مسک ٹیسلا کے 23 ارب ڈالرکے شیئرز فروخت کر چکے ہیں۔

ضرور پڑھیں :روپے کی بے قدری جاری ،مزید سستا ہوگیا

یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹیسلا کے حصص کی فروخت بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم انہوں نے اب ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کر دیے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک نے زیادہ تر شیئر ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے کی مالی اعانت کے لیے فروخت کیے۔