سی پیک ملکی تقدیر بدلنے کا اہم منصوبہ ہے، چودھری سرور سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

Apr 16, 2021 | 14:44:PM
سی پیک ملکی تقدیر بدلنے کا اہم منصوبہ ہے، چودھری سرور سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
کیپشن: چئیرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کی گورنر پنجاب سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی، جس میں سی پیک منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چودھری سرور نے عاصم سلیم باجوہ کے ملکی معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہا۔اس موقع پر گورنر پنجاب  نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے اہم منصوبہ ہے، پاک چین دوستی کے مظہر اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، پاکستانی حکومت اور عوام کی سی پیک کو دلی حمایت حاصل ہے،سی پیک کی تعمیر کے مسلسل مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، چین اور پاکستان میں آج چٹان سے مضبوط دوستی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پورے ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل ، شوکت ترین وزیر خزانہ مقرر