پی ڈی ایم کا اتحاد وطن کی خدمت نہیں ذاتی مفادات پر مبنی ہے،جلیل شرقپوری

Mar 15, 2021 | 20:19:PM
پی ڈی ایم کا اتحاد وطن کی خدمت نہیں ذاتی مفادات پر مبنی ہے،جلیل شرقپوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے ناراض ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد وطن کی خدمت نہیں ذاتی مفادات پر مبنی ہے،نواز شریف،آصف زرداری اور فضل الرحمان سیاسی تھکاوٹ کا شکار ہیں ،تینوں سیاست سے ریٹائرمنٹ لیکر اللہ اللہ کریں۔
ناراض لیگی رہنما نے شرقپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ووٹ کو عزت دینے کا مقصد جسکو عوام نے ووٹ دیا اسے حکومت کرنے دیں،اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پاک افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،جلیل شرقپوری نے کہاکہ موجودہ حکومت مزید الطاف حسین جیسے غدار پیدا نہ ہونے دے ، ٹکٹوں کے لالچی اپنے لیڈران کے غلط احکامات مان رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر خفیہ ووٹنگ ہوئی ہے تو اب کھوج لگانی بند ہونی چاہئے ،شیخوپورہ پہلے کہا تھا سینٹ میں اوپن ووٹینگ ہونی چاہئے ۔