عمران نے ایک ہار، انگوٹھی اور گھڑی کم قیمت پر خرید کردبئی میں فروخت کی، وزیراعظم شہباز شریف کا الزام

Apr 15, 2022 | 01:11:AM
وزیراعظم شہباز شریف، عمران خان پر، الزام عائد،
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے پہلے توشہ خانہ کا قانون تبدیل کیا، عمران نے ایک ہار،انگوٹھی اور گھڑی کم قیمت پر خرید کر دبئی میں فروخت کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کریں گے،لنگر خانوں کو نہیں چلایا جا سکتا،جس نے لنگر خانے بنانے ہیں وہ حکومت میں نہ آئے، حکومت کا کام روزگار کی فراہمی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا کوئی شوق نہیں تھا،ہم نے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی آفر کی تھی،جب وہ اپنی بات سے پھر گئے تو پارٹی نے حمزہ کو نامزد کر دیا،ان کا مزید کہناتھا کہ ایک دو دن میں کابینہ مکمل کر لی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وزارت توانائی سے بجلی کے کارخانوں کو ایندھن کی فراہمی متعلق پوچھا، وزارت توانائی کے افسر پہلے آئیں بائیں شائیں کرتے رہے، پھر کہا وہ نیب کے خوف کی وجہ سے فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے، انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ پروگرام نواز شریف کا دیا ہوا ہے، 2018 میں ہماری حکومت ہوتی تو ہیلتھ کارڈ پورے ملک میں دے چکے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کابینہ میں کس کو کونسی وزارت ملے گی؟ اہم خبر