سکندر سلطان راجہ روس میں مبصر کے طور پر ذمہ داری سر انجام دیں گے

Mar 14, 2024 | 22:56:PM
سکندر سلطان راجہ روس میں مبصر کے طور پر ذمہ داری سر انجام دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ایک ہفتے کے دورے پر روس چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے چیف الیکشن کمشنر اور ایس سی او کی دعوت پر سکندر سلطان راجہ روس گئے ہیں جہاں وہ صدارتی الیکشن میں مبصر ہوں گے،واضح رہے کہ روس میں صدارتی انتخابات کے لیے کل سے تین روزہ پولنگ کا آغاز ہوگا، 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا تاہم یقینی ہے کہ 71 برس کے ولادیمیر پیوٹن ہی ایک بار پھر  سے 6 برس کیلئے صدر منتخب کرلیے جائیں گے،یہ روس کے آٹھویں صدارتی انتخابات ہیں، 15 مارچ کو شروع ہونے والی ووٹنگ 16 اور 17 مارچ کو بھی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بیٹوں کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ایرانی ڈپٹی چیف جسٹس مستعفی