غیرملکی کرنسیوں کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم گرفتار

Mar 14, 2024 | 09:07:AM
غیرملکی کرنسیوں کی خریدوفروخت میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث گینگ کے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں ملکی،غیرملکی  کرنسی برآمد کرلی۔
کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آبادنے ایکشن لیتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو پکڑ لیا ،ملزم سے بھاری مقدار میں ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ملزم اجمل عزیز کو چھاپہ مار کاروائی میں جہلم سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے چھاپے کے دوران  14535 سعودی ریال, 2950 برطانوی پاونڈ، 2903 امریکی ڈالر ، 1550 کینڈین ڈالر، 8150 ترکش لیرا، 1836 قطری ریال برآمد ہوئے ہیں۔ملزم سے 10445 درہم، 3840 تھائی بھات، 635 یورو اور 8 لاکھ روپے پاکستانی برآمد ہوئے ہیں۔

ضرورپڑھیں:دوست ملکوں نے کہہ دیا امداد نہیں دیں گے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ملزم سے بحرینی دینار، 1894 ملائیشین رنگٹ، 3340 افریقن رند، عمانی ریال اور ہانک کانگ ڈالر زبھی برآمد ہوئے ہیں ۔ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا،ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔