جیت پشاور یا کراچی کی؟ محمد یوسف نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 24 نیوز کے پروگرام پی ایس ایل ہنگامہ میں سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے پشاور اور کراچی کے بیچ ہونے والےٹورنامنٹ کے دوسرے میچ کے حوالے سے کہا کہ وہی ٹیم جیتے گی جو اچھی کارکردگی دکھائی گی۔
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے 24 نیوز کے پروگرام پی ایس ایل ہنگامہ میں آج کے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ کے بارے میں کہا کہ آج کے میچ کی دونوں اچھی ٹیمیں ہیں اور دونوں ٹیمز میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پی ایس ایل 8 کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے، جس میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
کراچی کنگز کے سابق کپتان بابر اعظم اب پشاور زلمی کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عماد وسیم نے کراچی کنگز کی قیادت سنبھال لی ہے۔