صدر اور وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقاتیں

Feb 14, 2022 | 17:48:PM
صدر مملکت عارف علوی,وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ, ملاقات, قومی سلامتی,
کیپشن: صدر اور وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری اوردہشتگردعناصر کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی، آرمی چیف نے ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے بلوچستان، خیبرپختونخواآپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے ،مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کادفاع کیا ۔
دریں اثنا پاک فوج کے سپہ سالار نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ون آن ون ملاقات کی،ملاقات میں سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سے متعلق بریفنگ دی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشتگردی اور افغان صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول 8 روپے50 پیسے بڑھانے کی تیاری