حکومت کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کردیا، صاحبزادہ زبیر ابوالخیر

Feb 14, 2021 | 17:59:PM
 حکومت کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کردیا، صاحبزادہ زبیر ابوالخیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمعیت علماپاکستان کے سربراہ صاحبزادہ زبیر ابوالخیر نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی سے قوم مایوس ہوچکی ہے اور ہر طبقے کے لوگ حکومت کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماپاکستان کے سربراہ صاحبزادہ زبیر ابوالخیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علما پاکستان بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ جمعیت علماءپاکستان ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گئے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے حکومت کو مضبوط کرنا شروع کردیا۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں کسی کا رخ شمال میں ہے تو کسی کا جنوب میں۔ اتفاق اور اتحاد کے ساتھ پی ڈی ایم ایک لائحہ عمل طے کرکے میدان میں آتی تو نتائج اور ہوتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے نہ دھرنا دیا نہ استعفے نہ لانگ مارچ ،یہ تو اسمبلیاں ختم کرنے آئے تھے۔پی ڈی ایم والے ضمنی الیکشن اور سینٹ کے الیکشن میں حصہ لے کر اسمبلی اور سینٹ کو مضبوط کررہے ہیں۔ اپنی کرپشن کو تحفظ دینے آئے تھے اس لئے پی ڈی ایم ناکام ہوگئی۔