مذہبی جماعت کے احتجاج کا تیسرا روز۔۔ ٹریفک کی اب کیا صورتحال ہے؟

Apr 14, 2021 | 11:43:AM
مذہبی جماعت کے احتجاج کا تیسرا روز۔۔ ٹریفک کی اب کیا صورتحال ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مذہبی جماعت کا احتجاج ۔اسلام آباد کے تمام روڈ ٹریفک کے لئے بحال۔روات ٹی کراس چوک ،بارہ کہو، ترنول جی ٹی روڈپر بھی ٹریفک چل پڑی۔ فیض آباد سے مری روڈ کا صرف ایک راستہ خود بند کیا گیا ۔ جو کچھ دیر میں کھول دیا جائے گا ۔کراچی کی تمام شاہراہوں پر بھی ٹریفک چل پڑی۔لاہور میں آج تیسرے روز بھی 13 مقامات پرٹریفک بند ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مذہبی جماعت کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیشتر شہروں میں ٹریفک کی روانی بحال کروادی۔ تاہم تیسرے روز بھی مختلف شہروں میں چند مقامات پر مظاہرین دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔

اسلام آباد میں تمام راستے کلیئر کرا لئے گئے ہیں ۔روات ٹی کراس پر ٹریفک رواں دواں ہے۔ترنول جی ٹی روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی۔بارہ کہو مری روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں تمام راستے کلیئر کرا لیے گئے۔۔روات ٹی کراس پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔پولیس کے مطابق فیض آباد سے مری روڈ کا صرف ایک راستہ خود بند کیا گیا ہے ۔ جو کچھ دیر میں کھول دیا جائے گا۔ 

پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ بھی کیا ۔ لاہور میں 13 مقامات ٹریفک کیلئے تاحال بند ہیں۔ پولیس، رینجرز اور ڈولفن فورس مستقل گشت کررہی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے اندر صورتحال قابو میں ہے لیکن شہر سے باہر مضافات کے علاقوں میں کارکنوں  کا دھرنا جاری ہے۔ادھر پنجاب حکومت نے احتجاجی مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو اپنے اپنے علاقوں میں ٹریفک کلیئر کرانے اور قانون کی رٹ بحال کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ادھر دوسری جانب کراچی کی تمام شاہراہیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔ گزشتہ روز شاہراہ فیصل اسٹارگیٹ پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جب کہ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا،کورنگی ڈھائی نمبر پر مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سعودآباد اور 5 اہلکار بھی زخمی ہوگئے جب کہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر جانے والے بھی کئی افراد زخمی ہوئے، مظاہرین نے متعددگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا !!!