وزیراعظم بتائیں جانور کس کو کہا؟بلاول بھٹو 

Mar 13, 2022 | 19:10:PM
بلاول بھٹو زرداری، ہمارے نمبر، پورے نہیں ہوتے، عمران خان، پریشان نظر آتے
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اگرہمارے نمبر پورے نہیں ہوتے تو کیا عمران خان اتنے پریشان نظر آتے ؟وزیراعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اپنی تقریر میں کس کو جانور کہا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنائے تو دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہو جائے گا،عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس آج تک التواکا شکار کیوں ہے؟،عوام کو معلوم ہونا چاہئے بھارت اوراسرائیل سے کس کس نے پیسے لئے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ جو نقصان عمران نے ملک کے ساتھ کیا اس کے ازالے کیلئے آنیوالا وقت مشکل ہو گا،وزیراعظم اپنی گنتی پوری کرنے کی نہیں ،دھاندلی کی کوشش کررہے ہیں ،انہیں چیلنج کرتا ہوں جلد ازجلد اسمبلی اجلاس بلائیں ۔
انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا جمہوری عدم اعتماد ہے ، عدم اعتماد کامیاب ہو گا تو یہ ملکی تاریخ کا کامیاب عدم اعتماد ہو گا، وزیراعظم کو مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے ،عدم اعتماد کا مقصد صاف شفاف الیکشن کی راہ ہموار کرنا ہے ،جس کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہو گا وہی مشکل حالات کو سنبھال سکے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی،انتخابی اصلاحات کیساتھ نئے انتخابات میں جائیں گے ،وزیراعظم سے کہوں کا عزت کے ساتھ استعفیٰ دیدیں،عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے ،ہمارے نمبرپورے نہیں ہوتے تو عمران خان گالیاں دیتا۔
انہوں نے کہاکہ غیر جمہوری سلیکٹڈ کو نکالنے کیلئے ہر کسی سے ہاتھ ملایا ہے ،حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں ہماری امیدوں سے بھی بہتر رہیں ،میری آج بھی یہی تجویز ہے کہ عزت کے ساتھ استعفادے دیں ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان 3 سال میں عوام کیلئے خطرناک رہے ہیں، عمران خان اپنے ارکان کو ووٹ ڈالنے سے روک رہا ہے ،ہماری عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کئی ایشوزرہے ،سندھ کیلئے ملکر کام کرنے سے مسائل حل ہونگے ،کراچی کی سیاست میں ایم کیو ایم سٹیک ہولڈر ہے ،ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کی لڑائی کا فائدہ دوسرے اٹھاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یاد رکھوں گا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا راہیں جدا کرنے کا اعلان