امپورٹڈ حکومت مہنگائی کا طوفان لائی، ان سے امید نہیں، عمران خان 

Jun 13, 2022 | 19:26:PM
امپورٹڈ حکومت، عمران خان، تقریب، خطاب
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کا طوفان لیکر آئی ہے۔ انہیں اس حکومت سے کوئی توقع نہیں ہے۔ 

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ اگر پاکستان میں خوشحالی آنی ہے تو زراعت کے شعبہ کو ترقی دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے ذخائر بڑھانے پر ان کی حکومت نے کام کیا اور کسانوں کو سبسڈی دی۔ جس پر ملک میں ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں کپاس کی پیداوار 17 فیصد بڑھی، گنّا 9.4 فیصد اور چینی کی پیداوار 24 فیصد بڑھی، دالوں اور آلو کی پیداوار میں بھی اصافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، خصوصی الاؤنس تمام محکموں کو نہیں ملے گا

سابق وزیراعظم  نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دور میں ہر چیز مہنگی ہوگئی، زراعت ٹھیک نہ ہو تو ملکی سیکیورٹی خطرے میں ہوتی ہے، اس لیے ساری دنیا میں کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے یوریا کھاد پر 132 ارب روپے کی سبسڈی دی، ان کے دور میں یوریا کی بوری 1800 روپے تک تھی، آج 2800 ہے، وہ جب آئے تو پوری کوشش تھی کہ کسانوں کی مدد کریں، کسانوں پر توجہ دیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔