سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، خصوصی الاؤنس تمام محکموں کو نہیں ملے گا

Jun 13, 2022 | 19:01:PM
پنجاب حکومت، الاؤنس، سرکاری ملازمین۔بری خبر
کیپشن: پنجاب حکومت نے خصوصی الاؤنس چند محکموں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ 15 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری بھی دی ہے۔

اس خبر کے بعد پنجاب کے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ لیکن یہ الاؤنس تمام محکموں کو نہیں دیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے چند محکموں کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے۔ ان محکموں میں تعلیم، لیڈی ہیلتھ ورکرز، وائلڈ لائف، زراعت اور فشریز کے ملازمین شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قدر میں بڑااضافہ، خریدار پریشان

بتایا گیا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے افسران، ملازمین اس الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ سول سیکرٹریٹ کے ملازم، گورنر ہاؤس اور ڈی ایم جی گروپ کے ملازم بھی خصوصی الاؤنس سے محروم رہیں گے۔ 

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔