نیب نے سندھ اسمبلی کے تین ارکان کیخلاف ریفرنس دائرکرنیکی منظوری دیدی

Jan 13, 2021 | 23:13:PM
نیب نے سندھ اسمبلی کے تین ارکان کیخلاف ریفرنس دائرکرنیکی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیب نے رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو,ماسٹران خان شورو،کاشف شورو اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دیدی۔
 نیب کے مطابق ملزموں پر غیر قانونی طور پر اختیارت کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانہ کو پانچ ارب نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بورڈ آف انوسٹمنٹ عادل کریم اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری۔ان  پر اختیارات کاناجائز استعمال کا الزام ہے۔ ملزموں پر قومی خزانے کوتقریباََ 417.409ملین روپے کانقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
بلوچستان حکومت کیلئے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی پروکیورمنٹ کمیٹی اور دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری ،انکوائری اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
 چیئرمین نیب کے مطابق مجموعی طور پر لوٹی 714 ارب روپے کی رقم برآمد کر چکے ہیں۔ نیب پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے۔ نیب میں آنے والے ہر شخص کی عز ت و احترام کو یقینی بنایا جائے۔