عالمی وبا کے نتیجے میں کم سن فوجیوں کی بھرتی میں اضافہ

Feb 13, 2021 | 12:48:PM
عالمی وبا کے نتیجے میں کم سن فوجیوں کی بھرتی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں دنیا بھر میں کم سن فوجیوں کی بھرتی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق جمعے کو 'ریڈ ہینڈ ڈے‘ کہلانے والے کم سن بچوں کی بہ طور فوجی بھرتی کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ عالمی وبا دنیا بھر میں اس تباہ کن رجحان میں اضافہ کر سکتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کم از کم 14 ایسے ممالک ہیں، جہاں بچوں کو جبراﹰ حربی سرگرمیوں اور دیگر جنگی کرداروں کے لیے بھرتی کیا جا سکتا ہے۔ ان ممالک میں ڈیموکریٹک ریپببلک کانگو، جنوبی سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔ تھامس روئٹرز فاؤنڈیشن نے اس حوالے سے متعدد حقائق مرتب کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں کم سن فوجیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔  صرف 2019 میں دنیا بھر میں کم از کم سات ہزار سات سو چالیس بچوں کو حربی سرگرمیوں کے لیے مجبور کیا گیا، جب کہ ان میں سے کچھ کی عمریں چھ برس تک کی بھی تھیں۔ ان میں سے زیادہ تر بچے غیر ریاستی عناصر نے جنگجو سرگرمیوں کے لیے بھرتی کیے۔