مکہ مکرمہ:  2 روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز

Aug 13, 2023 | 20:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور و دعوت وارشاد کے تحت انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس شروع ہوگئی۔

 مکہ مکرمہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک سے تعلق رکھنے والے 150 عالم دین و مفتیان کرام اور اسلامی محققین شریک ہیں۔ سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے کانفرس سے افتتاحی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم نے حلف اٹھانے سے قبل ہی مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا

2 روزہ کانفرنس میں 7 سیشن ہوں گے جن میں شرکا کے مابین رواداری اور باہم برداشت کے علاوہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیاجائیگا، کانفرنس کا ایک مقصد مختلف ممالک کے علما اور مفتیان کے علاوہ مکاتب فکر اور محققین کے درمیان ربط قائم کرنا ہے۔