کورونا ویکسین کی تیسری خوراک  کس کو لگے گی؟

Aug 13, 2021 | 12:58:PM
کورونا ویکسین کی تیسری خوراک  کس کو لگے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیسری خوراک ناگزیر ہوگی-  کئی ملکوں نے  کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا سلسلہ شروع کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آنے کے بعد ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سعودی ماہر ڈاکٹرالشہری نے کہا کہ بالآخر ہمیں تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی۔وائرس کی بدلتی ہوئی قسموں کا ہمیں پوری طرح علم نہیں ہے- اس بات کا بھی امکان ہے کہ ہمیں چوتھی اور پانچویں خوراک بھی لگوانی پڑ جائے-

انہوں نے انکشاف کیا کہ معمر افراد، خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد اور کینسر کے مریضوں کو تیسری خوراک لگوانا ہوگی- اسی طرح متعدی امراض کے ایک اور ماہر ڈاکٹر طاہر الازرقی کا کہنا تھا کہ  ویکسین لگوانے کے چھ ماہ بعد مدافعتی نظام اور اینٹی باڈیز انسانی جسم میں کمزور پڑنے لگتی ہیں- ایسی صورت میں وائرس حملہ آور ہوسکتا ہے-

 دوسری جانب ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موڈیرنا کی ویکیسن کی تیسری یعنی ایک اضافی خوراک جسمانی اعضاء کی پیوندکاری کے مریضوں کے لئے سودمند دیکھی گئی ہے۔ کینیڈین محققین نے ایک رپورٹ میں کہا کہ تیسری خوراک سے ایسے مریضوں کے مدافعتی نظام میں بہت مضبوطی دیکھی گئی۔ کورونا کیسز میں روز افزوں اضافے کے بعد اسرائیل نے غیرملکی شہریوں کو جاری کئے گئے پرمٹ منسوخ کردئیے جبکہ پچاس سال اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور برطانیہ کا سفارتی عملے اور شہریوں کو نکالنے کیلئے افغانستان میں فوج بھیجنے کا فیصلہ