پتنگ کی ڈور سابق ایم پی اے کے بھتیجے کی جان لے گئی

Apr 13, 2024 | 23:13:PM
پتنگ کی ڈور سابق ایم پی اے کے بھتیجے کی جان لے گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پتنگ  کی ڈور نے سابق ایم پی اے کے حافظ قرآن بھتیجے کی جان لے لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سابق ایم پی اے اعجازخان جازی کا حافظ قرآن بھتیجا دھاتی ڈور سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پتنگ اُڑاتے ہوئے ایک بچے کو کرنٹ لگ گیا جسے بچانے کیلئے 17 سالہ حافظ قرآن اسامہ خان مدد کو پہنچا تھا، بچے کو بچانے کی کوشش میں دھاتی ڈور کے ذریعے کرنٹ حافظ اسامہ کو لگ گیا اور حالت غیر ہونے پر  سابق ایم پی اے اعجاز خان جازی کے بھتیجے کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کیا گیا، تاہم وہ دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیشگوئی،ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ