سپریم کورٹ میں 17 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے بنچز تشکیل 

Apr 13, 2023 | 20:38:PM
سپریم کورٹ میں 17 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے بنچز تشکیل 
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں 17 اپریل سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے بنچز تشکیل دے دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ چیف جسٹس کے بنچ کا حصہ ہونگے،جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس شاہد وحید بنچ نمبر دو میں مقدمات کی سماعت کرینگے،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ آفریدی بنچ نمبر چار میں مقدمات سنیں گے،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک بنچ نمبر پانچ میں مقدمات کی سماعت کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے خبیرپختوانخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا
ساڑھے گیارہ بجے کے بعد دو تین رکنی بنچز بھی مقدمات کی سماعت کرینگے ،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس جمال مندوخیل بنچ میں شامل ہیں،جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس اطہر من اللہ دوسرے تین رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت عید کے بعد ہوگی ،بنچ میں شامل دو ججز آئندہ ہفتے کراچی رجسٹری میں مقدمات سنیں گے ،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روک دیا