ٹشو پیپر سے وضوکا بیان۔۔ ازھری عالم دین کے خلاف مصر میں ہیجان بپا 

Apr 13, 2021 | 22:57:PM
 ٹشو پیپر سے وضوکا بیان۔۔ ازھری عالم دین کے خلاف مصر میں ہیجان بپا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مصر میں ان دنوں ایتھوپیا اور سوڈان کے ساتھ النھضہ ڈیم کی تعمیر کے تنازع کی خبروں کی بھرمار ہے جس میں ملک کو درپیش پانی کے مسائل پر بہت لے دے ہو رہی ہے۔
 اسی تناظر میں جامعہ الازھر کے ایک عالم دین کا سوشل میڈیا کے ذریعے دیا جانے والا بیان جنگل میں آگ کی طرح پھیلا ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازھر میں تقابلی فقہ کے استاد سعد الدین الھلالی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مصر میں پانی کی کمیابی پر قابو پانے کے لئے اللہ کی اس نعمت کا بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ پا
نی کو وضو کرتے ہوئے خصوصی طور پر ضائع ہونے سے بچایا جائے۔انہوں نے اپنے موقف کی تائید میں سیرت رسول ﷺ اور احادیث کے کئی حوالے بھی دیئے۔ ان کے بقول روزانہ کی بنیاد پر وضو کی صورت میں پانی کا استعمال بہت بڑا اسراف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی خاطر ہمیں وضو کے لئے گیلے ٹشو پیپر استعمال کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح زراعت میں پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ڈرپ اریگیشن کا سہارا لیا جا رہا ہے اس طرح وضو کو منطقی انداز سے مکمل کر کے ہم پانی کا ضائع روک سکتے ہیں۔
مصری پروفیسر کے خیالات مشتہر ہوتے ہی ملک اور بالخصوص سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔یاد رہے کہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سعد الدین الھلالی نے متنازع بیان یا فتویٰ دے کر ملک کو تہہ وبالا کیا ۔ معلومات کے مطابق ان کے ایسے ہی متعدد متنازع بیانات مصری معاشرے میں ہیجان پیدا کرنے کا باعث بنتے رہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔رنگ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لئے بڑی خبر