عمران خان کی پیشی،پولیس نے میڈیا کو ٹارگٹ کرلیا

Sep 12, 2022 | 09:51:AM
عمران خان, اسلام آباد پولیس, جوڈیشل کمپلیکس, وزیرِداخلہ, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت پیشی ،اسلام آباد پولیس پیشی سے قبل میڈیا کو ٹارگٹ کرنے لگی،جوڈیشل کمپلیکس جانے والے ہر ناکے پر میڈیا نمائندگان کو روکا جانے لگا۔پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ بے شک آئی جی کا حکم ہو ہم نہیں جانے دےسکتے ۔

 
تفصیلات کے مطابق  چیئر مین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت  میں آج پیش ہوں گے،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر اسلام آباد پولیس پیشی سے قبل میڈیا کو ٹارگٹ کرنے لگی۔

میڈیا نمائندگان کی شناخت دیکھ کر بدتمیزی اور دھکے،جوڈیشل کمپلیکس جانے والے ہر ناکے پر میڈیا نمائندگان کو روکا جانے لگا،پولیس کا کہنا ہے کہ اجازت ہی نہیں ہے آگے نہیں جانے دے سکتے۔

وزیرِداخلہ نے دو دن پہلے ہی میڈیا کیساتھ پولیس کے غلط رویے کا نوٹس لیا تھا،ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی پیشی کے دن وزیرِداخلہ نے نوٹس لیا تھا۔آئی جی اسلام آباد نے صحافیوں سے مل کر آئندہ نہ روکنے کی یقین دہانی کرائی تھی،پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ بے شک آئی جی کا حکم ہو ہم نہیں جانے دےسکتے ، سب انسپکٹر نواز  رانجھا کے مطابق آئی جی کو میرا بتا دیں میں نے نہیں جانے دیا۔