میو ہسپتال میں فائرنگ ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

Jun 12, 2023 | 00:40:AM
میو ہسپتال میں فائرنگ ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )میو سپتال لاہور کے ایمرجنسی وارڈ میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے کی واردات پر وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے نوٹس لے لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں گھس کر ملزم نے  اعجاز نامی شخص کو قتل کر دیا، گوالمنڈی، ڈولفن ٹیم کی ون فائیو کال پر بروقت کارروائی سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،  ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ شیخوپورہ کے رہائشی ملزم محمد بوٹا نے اعجاز عرف ججو کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور گولیاں برآمد کر لیا گیا ، گرفتار ملزم قانونی کارروائی کیلئے گوالمنڈی پولیس کے حوالےکر دیا ،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ،  پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ ذاتی عداوت کا نتیجہ لگتا ہے ، گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے میو ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اور لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ،

لے لیا اور واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ایسے عناصر کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں،گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، ایمرجنسی میں فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث تشویش ہے،جاں بحق شخص کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔