عام آدمی ملک کی خدمت پیپلز پارٹی میں ہی کر سکتا ہے، آنے والا وقت بلاول بھٹو کا ہے،راجہ پرویز اشرف

Jun 12, 2021 | 19:40:PM
عام آدمی ملک کی خدمت پیپلز پارٹی میں ہی کر سکتا ہے، آنے والا وقت بلاول بھٹو کا ہے،راجہ پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کاکہناہے کہ عام آدمی ملک کی خدمت پیپلز پارٹی میں ہی کر سکتا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ورکر کو وزیراعظم بنایا اور کوئی بھی نہیں کرتا ،پیپلز پارٹی کا وفادار ہوں مگر عوام کو نکالنا بھی ضروری ہے، جفاکشی سے باہر نکلنا ہوگا پھر ہی بلاول بھٹو کے ساتھی بن سکتے ہیں ،آنے والا وقت بلاول بھٹو کا ہے،اس کیلئے تیاری کرو، محلے میں تنظیم مضبوط کرو شہر میں تیاری کرلو،فیصل آباد میں آج سے آغاز ہوگیا ہے۔
راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ اختلاف کے باوجود کسی کا حق نہیں مارنا چاہئے،یہاں بولنے والے بہترین مقرر ہیں مگر انکا فائدہ پارٹی کو ہونا چاہئے،سیاست میں نمبرز کی اہمیت ہے بکسے میں ووٹ نکلنے چاہئے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹی وی پر بے دریغ جھوٹ بولا جارہا ہے،مخالفین کو نیچا دکھانا جھوٹ بولنا جاری ہے ،کاشتکار مزدور سراپا احتجاج ہے ۔
سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ ہمارے زمانے میں تنخواہوں پنشن میں سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا،ہم غریب ، کاشتکار کے ساتھ تھے ،پیپلز پارٹی نے کاشتکار ، مزدور سرکاری ملازمین کے حالات بدلے ،غذائی طور پر خودکفیل کیا،انیس سو ستانوے دو ہزار دو کی اسمبلی کے اعدادوشمار چیک کئے جاسکتے ہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، اسمبلی سیٹوں کی بنیاد پر پارٹیوں کے اندازے نہیں لگتے ، راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ یہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ ہے ،پاکستان کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، پی ڈی ایم کے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرلی گئی ،پارلیمان کے اندر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر بجٹ کی مخالفت ہوگی ۔
 راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے ،وزیراعظم کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا آج کا دورہ پیپلز پارٹی کو مضبوط کرے گا، انکا عوام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،تین سال میں ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ ہورہا ،کم از کم تنخواہ بیس ہزار میں گزارا نہیں ہورہا ،میڈیا کے ساتھ دیکھ لیں کیا سلوک ہورہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ حکومت بری طرح سے فیل ہوگئی ہے بجٹ تمام طبقات نے مسترد کیا ہے ہم بھی مسترد کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نیب عوام اور کاروبار دوست ادارہ ہے۔ چیئرمین نیب