لندن میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، معاملات زندگی مفلوج

Dec 12, 2022 | 19:14:PM
لندن، برفباری، سردی کی شدت، اضافہ، معاملات زندگی مفلوج،
کیپشن: لندن میں برفباری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لندن میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، برفباری سے معاملات زندگی مفلوج ، فلائٹ آپریشن معطل اور ٹرین تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونیوالی برفباری سے لندن شدید سردی کی لپیٹ میں آگیا، برف باری سے معاملات زندگی بری طرح مفلوج ہو گئے جبکہ متعدد فلائٹ آپریشن معطل اورمتعدد ٹرین بھی لیٹ ہو گئیں۔
دوسری طرف میٹ آفس کی جانب سے یلو وارننگ بھی جاری کردی گئی، موجودہ درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ جبکہ رات کو منفی2 تک جانے کا امکان ہے
گزشتہ رات کی برف باری کے بعد لوگ پارک میں نکل کر موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور سنو مین بنا کر انجوائے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک معاہدہ ، وفاقی حکومت کے اتحادی جماعتوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے