ڈپریشن قبل از وقت بڑھاپے کا باعث

Oct 11, 2022 | 12:18:PM
ڈپریشن قبل از وقت بڑھاپے کا باعث
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جسمانی طور پر صحت مند ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر بھی صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ذہنی بیماریاں جسمانی صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔ جہاں جسمانی صحت کیلئے تگ و دو لازم ہے وہیں ذہن کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی کوششیں کرنی چاہیئں۔ ذہنی طور پر صحت مند رہنے کیلئے اداسی اور تنہائی سے دور رہنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئیے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اداسی اور ڈپریشن سگریٹ اور تمباکو نوشی جیسے ہی اثرات رکھتے ہیں۔ جس طرح تمباکو نوشی قبل ازوقت عمر رسیدہ کرنے کا باعث بنتی ہے اسی طرح اداسی اور ڈپریشن بھی جلد بوڑھا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔   

امریکا کے ایک جریدے میں بڑھاپے کو روکنے کیلئے اداسی اور تنہائی سے دور رہنے اور خوش رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

تحقیق میں امریکی اور چینی ماہرین نے تنہائی، اداسی، بے آرامی اور دماغی بے سکونی اور بڑھاپے سے تعلق کو نوٹ کیا۔ تحقیق کیلئے ماہرین نے پورے چین سے 11914 افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔ ڈیٹا میں افراد کے خون کے نمونوں کو جمع کیا گیا۔ اکٹھے کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر چینی افراد کی جسمانی کیفیت پر مبنی ایک ایجنگ گھڑی مرتب کی گئی۔  

تحقیق میں دیکھا گیا کہ تمباکو نوشی، جگر، پھیپھڑوں اور فالج مریضوں میں بڑھاپے کی شرح زیادہ ہے۔ دوسری جانب ڈپریشن کاشکار افراد میں بھی بڑھاپے کی شرح زیادہ دیکھی گئی۔ اس بات سے اخذ کیا گیا کہ اداسی اور ڈپریشن دوسرے امراض کی طرح ہی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔  

تحقیق اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے مینوئل فاریہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کی۔ مینوئل کا کہنا تھا کہ سماجی اور نفسیاتی عوامل بڑھاپے میں نظرانداز نہیں کیے جاسکتے۔