ملتان، نمونیا بے قابو، جنوری کے پہلے دس روز میں 13 بچے جاں بحق

Jan 11, 2024 | 18:28:PM
ملتان، نمونیا بے قابو، جنوری کے پہلے دس روز میں 13 بچے جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بلال خان) ملک بھر سمیت ملتان میں بھی بچے سخت سردی اور خشک موسم کی وجہ سے بڑی تعداد میں نمونیا کا شکار ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے چلڈرن ہسپتال میں یکم جنوری سے 10 جنوری 2024ء کے دوران نمونیا کے شکار 13 بچے دم توڑ گئے جبکہ اس وقت بھی چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن کے 100 بچے زیرِ علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور، فارماسیوٹیکل کمپنی کا کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزاء کا انکشاف

ترجمان چلڈرن کمپلیکس کے مطابق نمونیا کا شکار زیادہ تر بچے مضافات سے ریفر ہو کر بگڑی ہوئی حالت میں رپورٹ ہو رہے ہیں، شدید سردی سموگ اور دھند کے باعث نمونیا اور چیسٹ انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر اس حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی سربراہی پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عارف کریں گی جبکہ کمیٹی میں چلڈرن کمپلیکس ملتان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف چشتی بھی شامل ہیں۔

مذکورہ کمیٹی نمونیو ایکسپرٹ ایڈوائزری کمیٹی کے طور پر کام کرے گی جس کا پہلا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔