وٹس ایپ کا نیا ’کمپینئن موڈ‘ فیچر کیا ہوگا؟

Apr 11, 2023 | 11:07:AM
وٹس ایپ کا نیا ’کمپینئن موڈ‘ فیچر کیا ہوگا؟
کیپشن: یہ فیچر ابھی تک باقاعدہ طور پر صارفین کیلئے پیش نہیں کیا گیا لیکن اسے فی الوقت گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حال ہی میں وٹس ایپ ایک نئے حیران کن فیچر ’کمپینئن موڈ‘ کی بیٹا ٹیسٹنگ پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے ایک سے زیادہ موبائلز یا ڈیوائسز پر ایک ہی اکاؤنٹ کو آپریٹ کیا جا سکے گا یہاں تک کہ پیغامات اور کالز بھی سب ہی مطلوبہ ڈیوائسز پر ایک ساتھ موجود رہیں گی۔

ایک صارف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی تک باقاعدہ طور پر صارفین کیلئے پیش نہیں کیا گیا لیکن اسے فی الوقت گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائیٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو پر شیئر کیے جانے والے سکرین ساٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے وٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ کوسکین کرکے ایک سے زیادہ ڈیوائسز کو اپنے ایک وٹس ایپ اکاؤنٹ سے لنک کرسکیں گے۔

فوٹو بشکریہ  ڈبلیو اے بیٹا انفو

اس کے بعد کوئی بھی میسج یا کال دونوں ڈیوائسز پر موصول کی جاسکیں گی۔ ایسے صارفین ایک ڈیوائس پر انٹرنیٹ موجود نہ ہونے کی صورت میں دوسری ڈیوائس پر پیغامات اور کالز دیکھ سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین چار سے زیادہ ڈیوائسز ایک اکاؤنٹ پر لنک کرسکیں گے۔