انتقال اقتدار کا عمل مکمل۔۔نومنتخب وزیراعظم  شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا

Apr 11, 2022 | 21:20:PM
انتقال اقتدار کا عمل مکمل۔۔نومنتخب وزیراعظم  شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف حلف اٹھا ہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار اور اسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی علالت کی وجہ سے قائم مقام صدر اور چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی پر وقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔تقریب میںاعلیٰ عسکری قیادت اور سول حکام نے شرکت کی۔

یاد رہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 23ویں وزبر اعظم منتخب ہوئے تھے۔شہباز شریف کو 174ارکان نے ووٹ دیا جبکہ تحریک انصاف کے امید وار شاہ محمود قریشی کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔


 پاکستان میں اب تک3تحاریک عدم اعتماد پیش ہوئیں جن میں سے2ناکام ہوئیں اور آخری یعنی تیسری عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش ہوئی تھی جو کامیاب ہوئی جس کے بعد شہباز شریف وزیر اعظم منتخب ہوئے۔اس سے قبل بینظیر بھٹو اور شوکت عزیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھیں۔ تحریک انصاف نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا اور انتخاب کے عمل میں شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں۔قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان